ابنا: بحرين کے انساني حقوق مرکز نے اعلان کيا ہے کہ آل خليفہ حکومت کے کارندوں نے جمعہ کو ملک کے مختلف علاقوں ميں ہونےوالے مظاہروں کے شرکا پر وحشيانہ حملے کئے ہيں جس کے نتيجے ميں بڑي تعداد ميں مظاہرين زخمي ہوگئے –
بحريني سيکورٹي فورس نے جنھيں سعودي عرب کي فوج کي پوري حمايت حاصل تھي سو کے قريب مظاہرين کو گرفتار بھي کرليا –
جمعہ کو پورے بحرين ميں آل خليفہ حکومت کے خلاف زبردست مظاہرے کئے گئے –
دارالحکومت منامہ ميں جمعہ کي صبح سے ہي لوگ سڑکوں پر نکل آئے تھے اور انہوں آل خليفہ حکومت کي برطرفي کا پرزور مطالبہ کيا -
مظاہرين نعرے لگارہے تھے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہيں ہوجاتے اور آل خليفہ حکومت کا خاتمہ نہيں ہوجاتا اس وقت تک وہ اپنے پرامن مظاہرے جاري رکھيں گے –
بحرين ميں فروري دوہزار گيا رہ سے آل خليفہ حکومت کے خلاف عوام کے پرامن مظاہرے جاري ہيں جن کے دوران سعودي عرب اور بحرين کي فوجوں نے سيکڑوں بحرينيوں کو شہيد اور زخمي کرديا ہے –
.......
/169